وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ

تازہ ترین

الشفاءہسپتال میں 179 فلسطینیوں کواجتماعی قبرمیں دفنا دیا گیا

غزہ کے الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابوسلمیہ کا کہنا ہے کہ الشفا ہسپتال میں موجود 179 لاشوں کو ہسپتال کے کمپاؤنڈ میں اجتماعی قبر میں دفنایاگیا ہے۔ڈائریکٹر ہسپتال ابوسلمیہ نے کہا کہ شہید فلسطینیوں کی لاشوں کو اجتماعی قبر میں دفن کرنے پر مجبور کیا گیا۔اس سے قبل ایک صحافی نے خبر دی تھی کہ غزہ شہر کے سب سے بڑے ہسپتال الشفاء میں  ایک اجتماعی قبر میں 170 لاشیں دفنائی جا رہی ہیں۔اس خبر کے سامنے آنے کے بعد الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر کے مطابق بچوں سمیت 179 افراد کو ہسپتال کے احاطے میں بنائی جانے والی ایک اجتماعی قبر میں دفنایا گیا ہے۔
الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ کا کہنا ہے کہ ’ہسپتال کے احاطے میں لاشیں پڑی ہوئی ہیں اور مردہ خانوں میں اب نا تو بجلی ہے اور نا ہی بجلی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اس صورت کی وجہ سے ہم لاشوں اجتماعی قبر میں دفن کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی کٹوتی کی وجہ سے ہسپتال کے اہم آلات بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کی موت ہوئی۔ہسپتال کےکمپاؤنڈ میں دفن کیے جانے والوں میں آئی سی یو میں مرنے والے 7 شیر خوار بچے اور 29 مریض بھی شامل ہیں جو ایندھن نہ ہونے کے سبب دم توڑ گئے تھے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں