احتساب عدالت نے نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اوراثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا

احتساب عدالت نے نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا
اسلام آباد کی نیب کورٹ (احتساب عدالت) کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے احکامات واپس لے لیے۔
احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں نواز شریف کی جائیدادیں، گاڑیاں، بینک اکاؤنٹس واپس کرنے کا حکم جاری کیا۔ نواز شریف کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی، مرسیڈیز، لینڈ کروزر اور دیگر گاڑیاں ضبط ہوئی تھیں۔واضح رہےکہ احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبطگی کے احکامات اکتوبر 2020 میں دیے تھے جس کے بعد نواز شریف کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی اور لگژری گاڑیاں ضبط کی گئی تھیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں