پیپلز پارٹی کے رہنما وسابق ایم این اےعبدالقادر گیلانی ، سابق ایم پی ایز رانا اعجاز نون ،سلمان نعیم ،محمد ندیم قریشی بھی حلقہ بندیوں پر اعتراض جمع کرانے والوں میں شامل
محمد اکرم کنہوں، محمد شعیب اختر ، محمد شریف، رحمت علی، محمد فاروق، محمدانصر،ایاز احمد ودیگر شامل، اعتراضات پر سماعت 27 نومبر تک جاری رہے گی، 30 نومبر کو حتمی فہرست جاری کی جائے گی
ملتان ( جاوید اقبال عنبر) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حلقہ بندیوں کا معاملہ ، ملتان کی 6 قومی اور 12 صوبائی نشستوں سے 43 سیاسی شخصیات نے اعتراضات اٹھا دیئے ، پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق ایم این اے سید عبدالقادر گیلانی ، سابق ایم پی ایز رانا اعجاز نون ،سلمان نعیم ،محمد ندیم قریشی و دیگر حلقہ بندیوں پر اعتراض جمع کرانے والوں میں شامل، الیکشن کمیشن نے تمام شخصیات کو کل بروز سوموار 6 نومبر کو اسلام آباد طلب کرلیا، نوٹس جاری کردیئےگئے ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات کے لیے نئی حلقہ بندیوں کی فہرست پر اعتراضات جمع کروا دیئے گئے ہیں ،الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ملتان کی 6 قومی اور 12 صوبائی نشستوں کے لیے کی گئی حلقہ بندیوں پر 43افراد نے اعتراضات جمع کروائے ہیں ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل 6 نومبر بروز سوموار کو 10 بجے ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے اسلام آباد طلب کرلیا ہے جہاں اعتراضات پر سماعت ہوگی ۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق تین قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 148، این اے 152 اور این اے 153 کی حلقہ بندی پر پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی نے اعتراضات جمع کروائے ہیں، مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ایم پی اے رانا محمد اعجاز نون نے پی پی 222 ، محمد ندیم قریشی پی پی 217، جاوید اختر پی پی 216 ، محمد اکرم کنہوں پی پی 224 ، سلمان نعیم نے پی پی 218 ، محمد شعیب اختر پی پی 223 اور 224، محمد شریف نے این اے 148, 149 اور 151 ، رحمت علی 153 ، محمد فاروق 216 اور 217 ، محمدانصر پی پی 213، 214، 216 اور 219، ایاز احمد پی پی 222 اور 223،خان مرید حسین پی پی 224، محمد عظیم اقبال پی پی 216 ،عبدالمجید این اے 148 اور پی پی 214 ، رانا طاہر شبیر پی پی 221 ،رانا محمد شفیق پی پی 222، محمد شکیل پی پی 222، جاوید اختر این اے 149 ، اختر حسین پی پی 219 اور پی پی 220،سردار فرحان علی دریشک پی پی 215 ،216، 217 اور 218،محمد قسور این اے 150، عرفان احمد این اے 149، محمد ناصر اقبال این اے 148 اور این اے 151،رانا وحید مصطفی پی پی 213، محمد ناصر اقبال پی پی 213 اور 219،محمد اقبال پی پی 220،ملک اظہر حسین اور محمد اقبال اعوان پی پی 213، شازیہ نرگس پی پی 223،منیر احمد پی پی 214 اور 221،محمد احمد پی پی 223 اور 224،محمد فرخ شفیق پی پی 214 اور 221،خورشید احمد پی پی 223، 224،اقبال حسین پی پی 223، 224،ظہور حسین پی پی 214، محمد آصف پی پی 223 اور 224 عدنان حسین اور محمد اطہر این اے 148، محمد عثمان این اے 148 ،150 اور 151 ، آصف علی عابد پی پی 220 اور جمشید عباس نے پی پی 220 اور 221 کی حلقہ بندی پر اعتراضات جمع کروائے ہیں۔ ان تمام کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نوٹس کرد ئیےگئے ہیں جس میںہدایت کی گئی ہے کہ وہ کل 6 نومبر بوقت 10 بجے الیکشن کمیشن آفس اسلام آباد پیش ہوں تاکہ ان کے اعتراضات پر سماعت کی جاسکے ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ملتان آفس کی جانب اعتراضات جمع کروانے والے تمام افراد نوٹس بھجوا دیئے گئے ہیں، اعتراضات پر سماعت 27 نومبر تک جاری رہے گی جبکہ 30 نومبر کو حتمی فہرست جاری کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی حلقہ بندی میں ملتان کی 13 صوبائی نشستوں کو کم کرکے 12 کردیا ہے جبکہ قومی اسمبلی کی 6 نشستیں برقرار ہیں۔







