مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ کے خلاف تفتیش مکمل، عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی-مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ کے خلاف تفتیش مکمل، عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی-ڈاکٹر نبیحہ علی نے خلع کی درخواست واپس لے لی، شوہر سے صلح کے بعد عدالت نے کیس خارج کر دیا-ڈاکٹر نبیحہ علی نے خلع کی درخواست واپس لے لی، شوہر سے صلح کے بعد عدالت نے کیس خارج کر دیا-آزاد کشمیر الیکشن: میرپور اور کوٹلی میں ووٹ پر ڈاکے کا الزام، بلاول بھٹو نے ریاست سے بڑا مطالبہ کر دیا-آزاد کشمیر الیکشن: میرپور اور کوٹلی میں ووٹ پر ڈاکے کا الزام، بلاول بھٹو نے ریاست سے بڑا مطالبہ کر دیا-راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا مبینہ مسلح ملزم گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات کا دعویٰ-راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا مبینہ مسلح ملزم گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات کا دعویٰ-نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ریاست اور مسلح افواج سے متعلق بیانات پر کارروائی-نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ریاست اور مسلح افواج سے متعلق بیانات پر کارروائی

تازہ ترین

عمران خان نااہلی احتجاج کیس میں عامر کیانی کو اشتہاری قرار دینے کا حکم واپس

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی نااہلی کے بعد فیض آباد احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کے خلاف اشتہاری کارروائی ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، اس دوران پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید خان، راشد حفیظ اور دیگر رہنما عدالت میں موجود تھے۔ عدالت نے قرار دیا کہ عامر کیانی کے خلاف اب اشتہاری کارروائی نہیں رہے گی، تاہم علی امین گنڈا پور اسی مقدمے میں پہلے ہی اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں۔

سماعت کے دوران گواہان کی شہادتیں قلمبند نہ ہو سکیں جس کے باعث عدالت نے مزید کارروائی 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ فیصل جاوید خان، واثق قیوم، راشد حفیظ اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف اسی مقدمے میں ٹرائل بدستور جاری ہے، یہ مقدمہ تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج کیا گیا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں