آج کی تاریخ

چولستان میں پیاس موت بن گئی، 24 گھنٹوں میں دو افراد جاں بحق، خاموش صحرا چیخ اٹھا

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چولستان میں پیاس سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد2 ہوگئی گذشتہ سے پیوستہ روز چولستان کے علاقہ ٹوبہ جال والی کار رہائشی فلک شیر بھیں پینے کا پانی نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا تفصیل کے مطابق ٹوبہ جال والی کے رہائشی فلک شیر کی گائے گم ہو گئیں ان کو تلاش کر رہا تھا کہ پیاس پڑ گئی ٹوبہ اکاں والی پہنچا تو ٹوبے میں پانی نہ تھا جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہو کر گر گیا اور وفات پا گیا اطلاع ملتے ہی ان کے وارثان ڈالا لے کر پہنچے تو وہ پہلے وفات پا چکا تھا اس کی لاش لے کر وہ چک 75 ڈی بی پہنچ گئے یہ 24 گھنٹوں میں چولستان میں مرنے والوں کی تعداد دو ہو گئی ہے اس سے قبل ٹوبہ فاضل والا کے نامعلوم شخص کی لاش پہلے پولیس تھانہ صدر یزمان اٹھا کر ہسپتال پہنچا دی ہے اس نا معلوم شخص کی اصل تصویر جو پولیس والا بنا رہا ہے سامنے آگئی ہے یہ بھی پینے کا پانی نہ ملنے کی وجہ سے وفات پا چکا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں