آج کی تاریخ

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے شادمان آتشزدگی کیس میں ضمانت مل گئی۔ عدالت نے یہ فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں ہونے والی سماعت کے دوران سنایا، جہاں جج منظر علی گل نے کیس کی کارروائی مکمل کی۔
گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں شاہ محمود قریشی کی جانب سے ان کے وکلا رانا مدثر عمر اور بیرسٹر تیمور ملک نے تفصیلی دلائل پیش کیے تھے۔
یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی نے کئی ماہ قبل اس کیس میں ضمانت کی درخواست دی تھی، اور چند روز پہلے اسی مقدمے میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی بھی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں