آج کی تاریخ

مودی حکومت کے جعلی جنگی دعوے عالمی ماہرین نے مسترد کر دیے

مودی سرکار کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے جہاں عالمی ماہرین نے اس کے جعلی اور خود ساختہ جنگی کارناموں کو کھل کر مسترد کر دیا ہے۔ معروف امریکی سکیورٹی تجزیہ کار پروفیسر کرسٹین فیئر نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کی جھوٹی کامیابیوں کے دعوے حقیقت سے عاری ہیں۔
پروفیسر فیئر نے واضح کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے مقابلے میں پانچ جنگی طیارے کھوئے ہیں جبکہ پاکستان ایئر فورس کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا۔ بھارت کی جانب سے پاکستان ایئر فورس کو 20 فیصد نقصان پہنچانے کے دعوے مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد ہیں۔
اسی طرح بھارتی سیٹلائٹ تصاویر کو بھی عالمی ماہرین نے غلط ثابت کیا ہے، کیونکہ پاکستان کے تمام ہوائی اڈے مکمل طور پر فعال اور محفوظ ہیں۔ بھارتی میڈیا کی طرف سے پھیلایا گیا یہ پروپیگنڈا اب عالمی برادری میں بے نقاب ہو چکا ہے۔
مودی سرکار کی یہ ناکامی پاکستان کی کامیاب کارروائی “آپریشن بنیان مرصوص” کی روشن مثال ہے، جس نے بھارت کے جھوٹے دعووں کو یکسر مسترد کر دیا اور اس کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں