آج کی تاریخ

یورپ بھجوانے کے جھانسے پر اغوا، بین الاقوامی گروہ کے تین کارندے گرفتار

بین الاقوامی اغوا گروہ کے تین اہم ملزمان گرفتار، یورپ بھجوانے کا جھانسہ دے کر نوجوانوں کو اغوا کرتے تھے
میڈیا نیوز کے مطابق نوشہرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی اغوا گروہ کے تین اہم کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے جو نوجوانوں کو یورپ بھیجنے کا جھانسہ دے کر اغوا کرتے تھے
ڈی پی او نوشہرہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ گروہ معصوم افراد کو اغوا کر کے ورثا سے بھاری تاوان وصول کرتا تھا
حالیہ کیس میں افغان شہری کو نوشہرہ کے علاقے جہانگیرہ سے اغوا کیا گیا جسے پولیس نے جلد بازیاب کرا لیا
ملزمان کا تعلق ایک بین الاقوامی گروہ سے ہے جو غیر قانونی طریقے سے نوجوانوں کو بیرون ملک لے جانے کے بہانے اغوا کرتا ہے
ڈی پی او نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مضبوط شواہد موجود ہیں اور مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے
انہوں نے شہریوں سے بھی درخواست کی کہ جعلی گروہوں سے محتاط رہیں اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری پولیس کو دیں

شیئر کریں

:مزید خبریں