چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

احمد آباد میں ائیر انڈیا کا طیارہ تباہ، 250 سے زائد مسافر سوار تھے

بھارتی شہر احمد آباد میں ائیر انڈیا کا ایک مسافر طیارہ ہولناک حادثے کا شکار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ہوائی اڈے کے نزدیک ائیر انڈیا کا یہ مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کے وقت طیارے میں عملے کے 12 ارکان سمیت 250 سے زائد مسافر سوار تھے۔
رپورٹس کے مطابق یہ پرواز ممکنہ طور پر احمد آباد سے لندن جا رہی تھی کہ اڑان بھرنے کے صرف 5 منٹ بعد ہی فنی خرابی کے باعث تباہی کا شکار ہو گئی۔
ائیر انڈیا کی پرواز AI-171 نے احمد آباد ائیرپورٹ سے روانہ ہوتے وقت 322 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑی لیکن 625 فٹ کی بلندی حاصل کرنے کے بعد طیارہ گر کر رن وے کے قریب ہی تباہ ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی وقت کے مطابق رات 1 سے 2 بجے کے درمیان پیش آیا۔ حادثے کے بعد احمد آباد ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
فلائٹ ریڈار کی اطلاعات کے مطابق طیارہ اڑان بھرنے کے بعد ایک منٹ کے اندر ہی کنٹرول سے باہر ہو گیا تھا اور 625 فٹ کی بلندی پر رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا بوئنگ 787 طیارہ تقریباً 11 سال پرانا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں