آج کی تاریخ

نئے سال کی آمد، سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

پنجاب کابینہ نے بچوں کے تحفظ کی پالیسی کی منظوری دے دی، مریم نواز کی قیادت میں اہم قدم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت منعقدہ کابینہ اجلاس میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تیار کردہ نئی چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی منظوری دے دی گئی، جسے بچوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ صوبہ پنجاب میں بچوں کے تحفظ کے لیے ایک منظم اور جامع پالیسی کو باضابطہ منظوری ملی ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے اس اقدام کو حکومت پنجاب کی سنجیدگی کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بچوں کے تحفظ کو اپنی ترجیحات میں اول رکھا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پالیسی بچوں پر ہونے والے تشدد، زیادتی اور استحصال کی روک تھام کے لیے ایک مؤثر لائحہ عمل فراہم کرتی ہے۔ سارہ احمد کے مطابق، بیورو ایک سال قبل ہی اس پالیسی پر عملدرآمد کے لیے کیس مینجمنٹ سسٹم پر کام شروع کر چکا تھا، جبکہ اس کا ابتدائی مسودہ دو سال قبل تیار کیا گیا تھا۔
پالیسی کی تیاری میں یونیسیف پاکستان کی تکنیکی معاونت حاصل رہی، جس کے باعث اسے عالمی معیار کے مطابق ڈھالا جا سکا۔ ماضی میں بھی ایسی پالیسیوں کی کوششیں کی گئیں مگر عملی اقدامات کی کمی اور سیاسی عدم دلچسپی کے باعث وہ آگے نہ بڑھ سکیں۔
ماہرین اور سماجی کارکنان اس پالیسی کی منظوری کو ایک بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس سے بچوں کے لیے محفوظ اور مددگار ماحول تشکیل پائے گا۔ جلد ہی پنجاب حکومت اس پالیسی کے عملی نفاذ کے لیے ضلعی سطح پر اقدامات اور آگاہی مہمات کا آغاز کرے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں