Post Views: 120
خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ شام کے بعد بالائی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں دیر، سوات، چترال، مانسہرہ، کوہستان اور شانگلہ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح ایبٹ آباد، بٹگرام اور تورغر میں بھی بعض مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ گزشتہ روز سیدو شریف سوات میں 14 ملی میٹر بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ تیمرگرہ میں 5 ملی میٹر، مالم جبہ میں 21 ملی میٹر، کاکول میں 8 ملی میٹر اور چراٹ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں بھی آج تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔







