ملتان(قوم نیوز)’’مفتی قوی کی عزت افزائی‘‘۔متنازع بیانات اورویڈیوز کے باعث مشہورملتان کے مفتی عبدالقوی کو اسلام آباد کی مشہور مسجد سے ذلیل کرکےنکال دیا گیا۔ مفتی قوی اسلام آباد میں واقع ایک مشہور مسجد میں موجود تھے جہاں سے انہیں وہاں کےخطیب نے بے عزت کرکے نکال دیا۔مفتی قوی مسجد کے ایک کمرے میں کچھ لوگوں کے ساتھ موجود تھے کہ اسی دوران وہاں مسجد کے خطیب اسلحہ اٹھاکر آگئے اور انہوں نے انہیں مسجد سے بے عزت کرکے نکال دیا۔خطیب نے مفتی قوی کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر تم دوبارہ مسجد میں آئے تو تمہارا برا حال کردوں گا۔میں تمہیں گولی ماردوں گا۔نکل جائویہاں سے۔آپ نے آئندہ اس مسجدمیں نہیں آنا۔خطیب نے کہاکہ جواس بدمعاش کے ساتھ بیٹھامیں اسے بھی نہیں چھوڑوں گا۔مفتی قوی ملک میں جہاں بھی جائےاسےکوڑےلگائےجائیں۔یہ کہتاہےکہ میں نے بہت ساری شادیاں کی ہیں۔اس نے نیادین بنالیاہے؟۔انہوں نے مفتی قوی کودھمکاتےہوئےکہاکہ اگرآئندہ لال مسجدآئےتوتمہیں بندھواکرکوڑےلگوائوں گا۔ انہوں نے وہاں بیٹھے لوگوں کو کہا کہ اس کو یہاں کس نے بلایا تھا یہ ایک بدکردار انسان ہے۔اس موقع پرمفتی قوی کھسیانی مسکراہٹ کے ساتھ حاضرجناب ،حاضرجناب کرتےرہےاورموقع کی نزاکت دیکھتےہوئےاپنی جوتیاں ہاتھوں میں اٹھاکرجوس پکڑےمسجدسے کھسک گئے۔
