Post Views: 104
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صورت میں پاکستان کو ایک مؤثر اور بااعتماد شراکت دار میسر آیا ہے۔ انہوں نے یہ بات سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہی۔
وزیراعظم نے امریکی صدر کی عالمی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کی فیصلہ کن قیادت لائقِ تحسین ہے، جو خطے خصوصاً جنوبی ایشیا میں امن قائم کرنے کی سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ طویل عرصے سے ایک دوسرے کے قابل اعتماد اتحادی رہے ہیں اور دونوں ممالک نے مشترکہ مفادات کے فروغ، تحفظ اور استحکام کے لیے مسلسل مل کر کام کیا ہے۔ انہوں نے اس شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔






