چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت سے تعاون کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کا کوئی پائیدار حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ اپنے حالیہ بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا دونوں ممالک کے ساتھ نہ صرف سفارتی سطح پر تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا بلکہ تجارتی شعبے میں بھی تعاون کو وسعت دی جائے گی۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے خاتمے میں امریکا نے اہم کردار ادا کیا اور دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لا کر جنگ بندی پر راضی کیا۔ اس ضمن میں ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں جنگ بندی کے معاہدے کی تصدیق بھی کی۔ یاد رہے کہ بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان نے آپریشن “بُنيان مرصوص” کے دوران 10 سے زائد بھارتی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد خطے کی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی تھی۔ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب کشمیر کا تنازع عالمی برادری کی توجہ حاصل کر چکا ہے اور اقوام متحدہ سمیت کئی ممالک اس مسئلے کے پرامن حل کے لیے کوشاں ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں