پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال

تازہ ترین

پاکستان کے جوانوں نے دشمن کو دکھایا کہ ہم کمزور یا بزدل نہیں، مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف کے یوم تشکر منانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، آج کا دن شکرگزاری کا نہیں بلکہ قومی عزت، حوصلہ اور یکجہتی کی کامیابی کا دن ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ پاک فوج ایک عظیم، پیشہ ور اور قابل ادارہ ہے، جس نے بھارتی جارحیت کا جواب صرف طاقت سے نہیں بلکہ حکمت کے ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہینوں نے دشمن کے طیارے گرا کر دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، اور دنیا نے یہ جان لیا کہ پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی قیمت پر پیچھے نہیں ہٹے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر یہ دکھایا کہ پاکستان امن کا خواہاں، مگر کمزور یا بزدل نہیں ہے۔ پاکستان کی قیادت مخلص ہے، قوم متحد ہے، اور افواج ناقابل شکست ہیں۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ضائع نہیں جانے دیں گے، اور ہم نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کر کے ایسا پاکستان بنائیں گے جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں