سونا اور چاندی مستحکم، آج کی تازہ ترین قیمتیں جاری

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3,325 ڈالر پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی ہفتے کے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں دیکھا گیا۔
مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط خالص سونے کا فی تولہ ریٹ 3 لاکھ 50 ہزار 900 روپے پر برقرار رہا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 840 روپے پر جمی رہی۔
اسی طرح چاندی کی قیمتیں بھی بدستور مستحکم رہیں۔ فی تولہ چاندی 3 ہزار 417 روپے اور 10 گرام چاندی 2 ہزار 929 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں