Post Views: 140
خیبر پختونخوا حکومت نے بھارتی جارحیت کے دوران شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ کے لیے خصوصی امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی حملوں کے باعث ملک کے کسی بھی حصے میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے شہری اگر شہید یا زخمی ہوتے ہیں تو ان کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کے ورثا اور زخمی افراد کو مالی امداد صوبائی حکومت کے ریلیف پیکیج کے تحت دی جائے گی، اور ان کی مکمل معاونت یقینی بنائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ خیبر پختونخوا حکومت اپنے عوام کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں کھڑی ہے۔





