چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

بھارت نے اسرائیل کی پیروی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں مکانات گرانا شروع کر دیے

سری نگر: بھارتی حکومت نے اسرائیل کی طرح مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسند کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کرنا شروع کر دیا
بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کے مکانات کو گرانا شروع کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے حالیہ چند دنوں میں کم از کم 11 مکانات کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج، اسرائیلی فوج کی حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے کشمیریوں کے گھروں کو تباہ کر رہی ہے تاکہ انہیں بے گھر کیا جا سکے اور بھارتی قبضے کے خلاف مزاحمت کرنے والے افراد کا حوصلہ توڑا جا سکے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق، دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیے گئے مکانات کی وجہ سے قریب واقع عمارتوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت پر کشمیریوں کے گھروں کی منہدم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردوں اور عام شہریوں میں فرق کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے گناہ افراد کو اس ظلم کا شکار ہونے سے بچایا جائے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ حکومت کو ان بے گناہ افراد سے دور نہیں ہونا چاہیے جو دہشت گردی کے خلاف ہیں اور جن کے گھروں کو بلاوجہ تباہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکام اس بات کو یقینی بنائیں کہ بے گناہ شہری اس عمل کا شکار نہ ہوں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں