ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب

تازہ ترین

پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی پروازیں گھنٹوں تاخیر اور لاکھوں کے اضافی اخراجات کا شکار

پاکستانی فضائی حدود کی بندش کو 24 گھنٹے مکمل ہوچکے ہیں، جس کے نتیجے میں بھارتی ایئرلائنز کی 70 سے 85 پروازیں اضافی دو سے تین گھنٹے طویل سفر کرنے پر مجبور ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئی پروازیں دو سے دس گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں، جس کے باعث ایئرلائنز کو اضافی فیول، ایئرپورٹ پارکنگ، اور ہوٹل اخراجات جیسے مدوں میں لاکھوں روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
تاخیر سے متاثرہ دو طرفہ پروازوں میں امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ جانے والی پروازیں شامل ہیں جبکہ جرمنی، سعودی عرب، ڈنمارک، ہالینڈ اور سوئٹزرلینڈ کی پروازیں بھی گھنٹوں تاخیر کا سامنا کر رہی ہیں۔
بحرین، مسقط، باکو، شارجہ اور دبئی جانے والی پروازوں پر بھی اضافی فیول اخراجات اور طویل وقت کا اثر پڑا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا اثر بھارت کی پانچ کمرشل ایئرلائنز، خصوصی پروازوں اور چارٹرڈ فلائٹس پر بھی پڑا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں