چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

امریکی رکنِ کانگریس جیک برگمین کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

واشنگٹن / اسلام آباد – امریکی ایوان نمائندگان کے رکن جیک برگمین نے ایک بار پھر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ پیغام میں برگمین نے کہا کہ پاکستان کے حالیہ دورے اور وہاں سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتوں کے بعد وہ عمران خان کی فوری رہائی کی اپیل دہراتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات جمہوریت، انسانی حقوق اور معاشی ترقی جیسے مشترکہ اصولوں پر مبنی ہیں، اور اب وقت ہے کہ دونوں ممالک آزادی اور استحکام کے لیے مل کر آگے بڑھیں۔
یاد رہے کہ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے برگمین نے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کیا تھا جس دوران انہوں نے اعلیٰ سول و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر برگمین واقعی عمران خان کی رہائی کے خواہاں تھے تو انہوں نے ملاقاتوں میں یہ مطالبہ براہ راست کیوں نہ اٹھایا؟

شیئر کریں

:مزید خبریں