Post Views: 73
راولپنڈی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے تحت راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا ساتواں میچ شدید بارش کے باعث متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں میدان گیلا ہونے کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔
انتظامیہ اور آفیشلز نے گراؤنڈ کا معائنہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا کہ ٹاس رات 8 بج کر 15 منٹ پر ہوگا جبکہ میچ کا آغاز 8 بج کر 45 منٹ پر کیا جائے گا، اگر موسم نے مزید مداخلت نہ کی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے دونوں ابتدائی میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، جب کہ ملتان سلطانز کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اس وقت پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔







