کرپٹ ایس ایچ اوز بے نقاب کرنے پرسوشل میڈیا پر ’’قوم‘‘ کی دھوم

بہاول پور ( ملک زادہ فلک شیر امام سے) روزنامہ قوم نے کچے کے پکے ڈاکوؤں کے بارے میں افسران کو جو حالات بتائے تھے ، افسران نے اُن کی تصدیق کی ، تمام معاملات درست پائے گئے ، نوید نواز واہلہ اور سیف اللہ ملی کو آر پی او بہاول پور نے نوکری سے برخاست کر دیا ، سوشل میڈیا پر صحافیوں،وکلاء ،سول سوسائٹی اور ہیومن رائٹس کے نمائندوں کی جانب سے روزنامہ قوم کے چیف ایڈیٹر میاں غفار احمد اور ان کی تمام ٹیم کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے اور خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے تفصیل کے مطابق گزشتہ آٹھ ماہ سے رحیم یار خان کے دو مبینہ کرپٹ ترین ایس ایچ اوز نوید والا اور سیف اللہ ملہی کی جانب سے عوام پر ظلم و ستم کی سٹوریاں قوم نے شائع کی جس پر بہاول پور کی وکلاء جن میں چوہدری محمد احمد ،میاں سعادت علی نعیم محمد رفیق ملک سول سوسائٹی عمیر عباسی ، ملک رشید ، سیّد محسن شاہ سمیت صحافیوں حاجی سلیم رضا ، رحیم شیر خان ، جمال محمد یوسف ، محمد شکیل تسکین سمیت دیگر نے آر پی او بہاول پور اور چیف ایڈیٹر میاں غفار کو مبارک باد دی اور کہا کہ قوم نے انصاف کا بول بالا کرانے میں اپنے قلم کا حقیقی انداز میں استعمال کیا اور پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا جس پر آر پی او بہاول پور اور میاں غفار بھر پور خراج تحسین کے مستحق ہیں اور امید ہے کہ وہ آئندہ بھی کرپٹ مافیا کے خلاف اپنے قلم کے ذریعے جہاد کو جاری رکھیں گے ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں