ملتان؛ڈولفن فورس کی موٹرسائیکلیں خراب، گشت متاثر،چوروں ڈاکوئوں کی عید

ملتان(کرائم سیل)ملتان میں ڈولفن فورس کے زیر استعمال موٹرسائیکلیں خراب ہونے کے باعث شہر میں گشت کا نظام بری طرح متاثر ہے۔ عید الفطر کے ایام میں ڈکیتی چوری کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ضلع ملتان میں ڈولفن فورس کے پاس کروڑوں روپے مالیت کے 60 موٹر سائیکل موجود ہیں جن میں ایک شفٹ کے اندر صرف 12 موٹرسائیکل ہی قابل استعمال ہیں جبکہ 40 سے زائد موٹرسائیکلوں کی حالت انتہائی خستہ ہونے کے باعث ناقابل استعمال ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خراب موٹر سائیکلوں میں سے بیشتر کے انجن ناکارہ ، کلچ پلیٹیں بھی خراب ہیں۔موٹر سائیکلوں میں بیٹریز ڈیڈ ہو چکی ہیں۔ تمام موٹرسائیکلوں کی مرمت کیلئے ڈھائی کروڑسے زائدکےفنڈز درکار ہیں۔ چند ماہ قبل ایک کمپنی سے معاہدہ طے پایا تھا تاہم کمپنی کام کیے بغیر چلی گئی ۔زیادہ تر موٹر سائیکل خراب ہونے کے باعث ایک شفٹ میں صرف چھ سے سات ٹیمیں ہی شہر میں گشت کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ چند سال قبل ڈولفن فورس کے سٹاف کی بڑی تعداد لاہور منتقل کر دی گئی تھی۔ دوسری جانب شہر
میں روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتی اور چوری کی اوسط شرح میں30 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔ ڈولفن فورس ایکٹو ہونے سے شاہرائوں پر جرائم پیشہ عناصر کا تعاقب آسانی سے ہو سکتا ہے۔
ڈولفن فورس

شیئر کریں

:مزید خبریں