5 دن سے لگی آگ بے قابو، لال سوہانرا جنگل راکھ میں تبدیل، نصف رقبہ متاثر

یزمان(نمائندہ خصوصی) بدھ والے دن سے لال سوہانرا جنگل میں آگ لگی ابھی تک نہیں بجھی، لال سوہانرا کی سرسبز وادیوں، گھنے درختوں اور قدرتی حسن کو چند دنوں کی آگ نے راکھ میں بدل دیا۔ وہ جنگل جو ہزاروں پرندوں، جانوروں اور شہد کی مکھیوں کا مسکن تھا، آج تباہی کی تصویر پیش کر رہا ہے۔ منوں کے حساب سے حاصل ہونے والا خالص شہد، درختوں کی ٹھنڈی چھاؤں اور لوگوں کی تفریح کا یہ خوبصورت مقام شدید نقصان کا شکار ہو گیا ہے۔یہ صرف درختوں کا جلنا نہیں، بلکہ ہماری قدرتی دولت، ماحول اور آنے والی نسلوں کے حق کا ضیاع ہے۔ اگر ہم اپنی جنگلاتی دولت کی حفاظت نہ کر سکے تو اس کے اثرات موسم، زراعت، جنگلی حیات اور انسانی زندگی پر بھی پڑیں گے۔ ہمیں اس سانحے سے سبق سیکھتے ہوئے جنگلات کے تحفظ، آگ سے بچاؤ کے مؤثر انتظامات اور زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی طرف توجہ دینی چاہیے۔50 فصد جنگل جل چکا ہے اس وقت بہت بڑا نقصان ہو چکا ہے۔آگ کیسے لگی ،سگریٹ پی کے پھینکنے سے یا شہد اتارنے والے دھوئیں سے لگی۔ یہ ابھی تک کنفرم نہیں ہو سکا۔کچھ ذرائع کے مطابق لال سوہانرا سے جو بجلی کے تار آر ڈی 50 کی طرف ا ٓرہے ہیں ان پر درخت گرنے سے آگ لگی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں