ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی

تازہ ترین

190 ملین پاؤنڈ کیس: سلمان صفدر کی متفرق درخواست، بانی سے ملاقات کی استدعا

اسلام آباد: وکیل سلمان صفدر نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے حوالے سے ایک متفرق درخواست عدالت میں دائر کر دی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیلوں کی پیروی سے متعلق بانی کی جانب سے کوئی واضح ہدایت موجود نہیں، اس لیے اپیل میں پیش رفت کے لیے ضروری ہے کہ پہلے رہنمائی حاصل کی جائے۔
سلمان صفدر نے درخواست میں کہا کہ وہ اپیل کی پیروی خود کریں گے تاہم اس کے لیے بانی سے باضابطہ ہدایات لینا ضروری ہیں، اسی وجہ سے کیس کو فی الحال مؤخر کیا جائے۔
درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بانی سے ملاقات کے لیے جیل حکام کو سختی سے احکامات جاری کرے، کیونکہ وکلاء کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
مؤقف میں کہا گیا کہ بانی اور بشریٰ بی بی کے وکلا کو کیس سے متعلق ملاقات کی سہولت نہیں دی جا رہی، جس کے باعث قانونی تیاری متاثر ہو رہی ہے۔
سلمان صفدر نے عدالت سے یہ بھی درخواست کی کہ وکالت نامہ اور ضروری ہدایات حاصل کرنے کے لیے ملاقات کا حکم دیا جائے اور 7 مئی کو ہونے والی اپیلوں کی سماعت ملتوی کی جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں