گگو منڈی: دربار پر زنجیروں سے جکڑی فاترالعقل لڑکی سے اجتماعی زیادتی، پولیس بک گئی

گگومنڈی(نامہ نگار) زنجیروں سے بندھی فاترالعقل لڑکی دربارباباحاجی شیرپراجتماعی زیادتی کاشکار، ساہوکاپولیس نے غریب کی بیٹی کی عزت کاسودا کر لیا،زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق گگومنڈی کے نواحی علاقہ دربارباباحاجی شیردیوان پرمقامی طورپراوردوردرازسے سادہ لوح افراداپنے ذہنی مفلوج پیاروں کوعلاج کی خاطردربارپربنے مختلف لنگرخانوں میں زنجیروں سے باندھ دیتے ہیں۔ موضع مراد علی ساہوکاکے رہائشی محنت کش محمدبشیرنے بھی اپنی جواں سالہ ذہنی مفلوج بیٹی شازیہ بی بی کوعلاج معالجہ کی خاطر دربارپرموجودخادم حسین جٹ کے لنگرخانہ پرزنجیرسے باندھ کررکھاہواتھاکہ گزشتہ روزمحمدبشیراپنی بیوی امیراں بی بی کے ہمراہ 10بجے دن بیٹی کیلئے کھانے پینے کی اشیاء لینے بازارگئے تواس دوران عطامحمدچاولیانہ اورمنیروسیرنے زنجیروں سے بندھی ان کی فاترالعقل جواں سالہ بیٹی شازیہ بی بی کونامعلوم ساتھی سمیت اجتماعی زیادتی کانشانہ بناڈالا۔لنگرخانہ کی بدنامی کے خوف سے لنگرخانہ کی انتظامیہ نے ملزمان کوفرارکروادیا۔محنت کش محمدبشیراوراس کی بیوی امیراں بی بی جب کارروائی کروانے تھانہ ساہوکا پہنچے توملزمان کوبچانے کی خاطرسفارشیوں کی لائنیں لگ گئیں اورپولیس نے غریب محنت کش کی بیٹی کی عزت کامبینہ طورپرلاکھوں میں سوداطے کرکے اجتماعی زیادتی کی بجائے زیادتی کی کوشش کامقدمہ درج کرلیا۔ذرائع سے پتہ چلاہے کہ دربارپرزنجیروں سے بندھی کئی خواتین قبل ازیں زیادتی کاشکارہوچکی ہیں لیکن بدنامی کے خوف سے ان کے ورثا نے کارروائی نہیں کروائی ۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اس سانحہ کی شفاف تحقیقات کرواتے ہوئے ملوث افرادکونشان عبرت بنائے جانے کامطالبہ کیاہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں