ملتان: بند کمرے میں کھلی کچہری، عوام باہر، افسران اندر، جعلی سائلین پیش، میڈیا بین-ملتان: بند کمرے میں کھلی کچہری، عوام باہر، افسران اندر، جعلی سائلین پیش، میڈیا بین-لال سونہارا پارک میں ہولناک آگ بےقابو، قیمتی جنگلات اور جنگلی حیات شدید متاثر-لال سونہارا پارک میں ہولناک آگ بےقابو، قیمتی جنگلات اور جنگلی حیات شدید متاثر-گلبرگ ایگزیکٹو فراڈ، ایم پی اے غلام اصغر گورمانی سمیت ملزموں کی جائیدادیں منجمد-گلبرگ ایگزیکٹو فراڈ، ایم پی اے غلام اصغر گورمانی سمیت ملزموں کی جائیدادیں منجمد-تنخواہ دار طبقے کے نچلے حصے کو ریلیف دینے کا مقصد، کئی شعبوں کو بجٹ میں سہولتیں دی گئیں: وزیر خزانہ-تنخواہ دار طبقے کے نچلے حصے کو ریلیف دینے کا مقصد، کئی شعبوں کو بجٹ میں سہولتیں دی گئیں: وزیر خزانہ-سلمان خان کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ کا فلم ‘کالا ہرن’ کے خلاف نوٹس جاری-سلمان خان کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ کا فلم ‘کالا ہرن’ کے خلاف نوٹس جاری

تازہ ترین

گلبرگ ایگزیکٹو فراڈ، ایم پی اے غلام اصغر گورمانی سمیت ملزموں کی جائیدادیں منجمد

ملتان (وقائع نگار) نیب ملتان کی جانب سے گلبرک ایگزیکٹو ہاؤسنگ سکیم کے میگا فراڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ۔اربوں رویے برآمدگی کیلئے ملزمان کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثہ جات منجمد کر دیئے جبکہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے تشکیل کردہ خصوصی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں ۔ واضح رہے قومی احتساب بیورو (نیب) ملتان میں گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سکیم ملتان کامیگا فراڈ کیس تفتیش کے اگلے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔اب تک مجموعی طور پر 1800 سے زائد متاثرین نے اپنے کلیمز نیب ملتان میں جمع کروائے ہیںجن کی مجموعی مالیت تقریباً 5 ارب روپےسے زائد بنتی ہے۔دورانِ تفتیش کیس کے مرکزی ملزمان میں سے زین مرتضیٰ کی گرفتار ہوچکا ہے جبکہ احتساب عدالت نے غلام اصغر گورمانی جو حلقہ PP-283 سے رکنِ صوبائی اسمبلی (MPA) ہے اور اس کے بھائی فیصل تحسین کو اشتہاری قرار دے دیا ہے ۔ مزید برآں ان کے ساتھی لینڈ پرووائیڈرز نوید احمد بھٹی وغیرہ کی قبل از گرفتاری ضمانتیں بھی مورخہ 9 جون 2026 کو احتساب عدالت نے منسوخ کردیں ہیں اور انکی گرفتاری کیلئے مختلف چھاپے مار رہی ہے ۔تاہم تاحال ملزمان مفرور اور روپوش ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ ملزمان بیرونِ ملک فرار ہو چکے ہیں۔یاد رہے دورانِ سماعت ملزمان لینڈ پرووائیڈرز قیصر اقبال اور نوید احمد نے احتساب عدالت اور تفتیشی افسر کے روبرو نہ صرف ایک ارب روپے سے زائد رقم کی وصولی کا اعتراف کیا بلکہ احتساب عدالت کے سامنے اس رقم کے عوض رقبہ منتقل کرنے یا رقم واپس کرنے پر بذریعہ درخواست آمادگی کا بھی اظہار بھی کیا تھا ۔مزید بتایا جارہا ہے نیب ملتان نے مذکورہ متاثرین کی اربوں روپے کی کٹوتی ہوئی رقوم واپس دلانے کی خاطر کی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دورانِ تفتیش احتساب عدالت نے ملزمان کے متعدد منقولہ و غیر منقولہ اثاثے اور جائیدادیں بھی منجمد کر دیئے ہیں تاکہ متاثرین کی رقوم کی ممکنہ ریکوری کو محفوظ بنایا جا سکے۔یہاں نیب ملتان کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ کیس کے تمام مرکزی ملزمان غلام اصغر گورمانی، فیصل تحسین اور نوید احمد کو قانون کے کٹہرے میں لا کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، تاکہ متاثرین کو ان کی لوٹی گئی رقوم واپس دلائی جا سکیں۔نیب ملتان اس امر کی بھی توثیق کرتا ہے کہ گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سکیم ملتان کیس میں کارروائی مکمل شفافیت، غیر جانبداری اور قانون کے تقاضوں کے مطابق جاری ہے، اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی تک اپنی کوششیں بِلاخوف وامتیاز بھرپور انداز میں جاری رکھے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں