ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی

تازہ ترین

کراچی میں کوکین کوئین پنکی کی نشاندہی پر بڑا چھاپہ، لاکھوں روپے کی منشیات برآمد

کراچی: پولیس نے مبینہ منشیات فروش انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع اے ون کمپلیکس میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں کوکین برآمد کر لی۔
ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی کوکین کی مالیت 45 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف سچل تھانے میں نیا مقدمہ نمبر 783/26 درج کر لیا ہے۔
یہ مقدمہ اسٹیشن انویسٹی گیشن آفیسر بغدادی مثل خان کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس کے بعد ملزمہ کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق دورانِ تفتیش ملزمہ نے پولیس کو فلیٹ میں منشیات چھپائے جانے کے بارے میں آگاہ کیا، جس پر خواتین اہلکاروں کو ساتھ لے کر فوری کارروائی کی گئی۔
پولیس ٹیم نے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے اے ون کمپلیکس میں چھاپہ مارا جہاں ملزمہ نے خود متعلقہ فلیٹ کی نشاندہی کی۔ فلیٹ پر تالا لگا ہوا تھا جسے توڑ کر پولیس اندر داخل ہوئی اور مکمل تلاشی لی گئی۔
کارروائی کے دوران باتھ روم سے تھیلیوں میں بند 228 گرام کوکین برآمد ہوئی جبکہ موقع سے 7 خالی ڈبیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمہ نے تفتیش کے دوران منشیات سے متعلق اہم معلومات فراہم کی تھیں جن کی بنیاد پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں