کبیروالا(نامہ نگار، خبر نگار)انسانیت بھی شرما گئی، تھانہ بارہ میل کی حدود جودھ پور میں تین معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے دلخراش واقعہ نے علاقے میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم اسماعیل کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔متاثرہ بچیوں کے ورثاء انصاف کے منتظر ہیں جبکہ سیاسی سماجی حلقوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مقدمہ کو میرٹ پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن قانونی تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تھانہ بارہ میل کی حدود موضع جودھ پور بستی صابر آباد میں اوباش نوجوان اسماعیل ولد ابراہیم قوم راجپوت سکنہ جوددھ پور نے تین معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی بچیوں کی بالترتیب عمریں 8،6 اور 7 سال ہیں ،پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مدعی عمر دراز ولد عبداللطیف قوم راجپوت کی درخواست پر تھانہ بارہ میل میں مقدمہ درج کر دیا گیا اس واقعہ سے علاقہ میں پریشانی کا عالم ہے پولیس کو چاہیے کہ ملزم کو سی سی ڈی کے حوالے کیا جائے تاکہ فوری انصاف مل جائے ،تاہم ایس ایچ او بارہ میل ضیاء الرحمٰن معاملے کی مکمل چھان بین کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ شفاف تفتیش کی جا رہی ہے ملزم کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی بلکہ اسے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔







