کئی دن بعد پنجاب کے شہریوں کے لیے اچانک بڑی خوشخبری سامنے آ گئی

لاہور: پنجاب کے عوام کے لیے کئی دنوں کے بعد خوشی کی خبر سامنے آئی ہے، جس کے بعد شہریوں میں گرمی سے کچھ ریلیف کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید گرمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں گرد آلود ہواؤں اور بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صبح کے وقت سورج کی تپش میں اضافہ دیکھا گیا اور درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، تاہم بعد ازاں چلنے والی گرد آلود ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں کچھ کمی واقع ہوئی اور یہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک آ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی، بارش اور ممکنہ ژالہ باری کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق 13 جون تک صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
الرٹ میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ آسمانی بجلی، آندھی اور گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری طور پر کھلے علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔
کسانوں اور سیاحوں کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں