ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب

تازہ ترین

پی ٹی اے کا اربوں کا نظام فیل، آئی ایم ای آئی باآسانی تبدیل، موبائل چوری، ڈکیتی میں اضافہ

ملتان(عدنان فاروق قریشی سے) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کا نظام غیر فعال،دکانداروں کی موجیں،آئی ایم ای آئی تبدیلی کے من پسند نرخ وصول کرنے لگے،موبائل کی بیرون ممالک سمگلنگ،چوری،ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل حکومت پاکستان نے موبائل فون کی چوری،ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں آئے روز غیر معمولی اضافہ ہونے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)پر اربوں روپے کا سرکاری فنڈز خرچ کرکے سسٹم کو اپ گریڈ کیا تاکہ سنگین واقعات کو کنٹرول کیا جائے اور ان میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر ٹریس کرکے گرفتار کیا جاسکے۔پی ٹی اے کا یہ سسٹم جب تک فعال رہا اسوقت تک موبائل فون کی چوری،ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں بھی کافی حد تک کمی دکھائی دی،ان واقعات کی کمی کی سب سے بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ مسروقہ موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر نہ تبدیل ہوسکتا تھا اور نہ ہی ختم کیا جاسکتا تھا اگر کوئی ملزم نمبر تبدیل یا ختم کروانا چاہتا تو موبائل فون ڈیڈ ہو جاتا،کسی استعمال میں نہ آتا اور ان کے ٹریس ہونے کے مواقع بھی بڑھ جاتے تھے جبکہ دکاندار بھی مسروقہ موبائل خریدنے سے گریز کرتے تھے کیونکہ انہیں بھی گرفتاری کا خوف ہوتا تھا اگر کوئی دکاندار خریدتا بھی تھا تو وہ موبائل مکمل فروخت کرنےکے بجائے اسے پرزوں میں تبدیل کرکے فروخت کرتا تھا جسکی وجہ سے جرائم پیشہ افراد موبائل فون اونے پونے داموں پر فروخت کرنے پر مجبور تھے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کا سکیورٹی سسٹم چند ہی سالوں میں اپ گریڈ نہ کئے جانے کی وجہ سے غیر فعال ہو کر رہ گیا ہے جسکی وجہ سے ملتان اور ملک کے دیگر شہروں میں موبائل فون چوری،ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں ایک مرتبہ پھر غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے، ملزمان بلا خوف و خطر شہر کی اہم شاہراہوں،گلی،محلوں اور کوچوں میں شہریوں سے وارداتیں کرنے انہیں زخمی کرنے میں مصروف ہیں،ذرائع کے مطابق رواں سال کے دوران ملتان کے 33 تھانوں میں دیگر قیمتی سامان کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ 20 سے 25 لاکھ مالیت کے موبائل فون کی وارداتیں بھی رونما ہوئی ہیں۔ملتان کے معروف موبائل پلازوں کے متعدد دکاندار من پسند نرخ وصول کرکے مسروقہ موبائل فون کے آئی ایم ای آئی نمبرز تبدیل کررہے ہیں اور انہیں خرید بھی رہے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کے مختلف شہروں سے لوٹے جانیوالے موبائل فون افغانستان سمیت دیگر ممالک میں بھی سمگلڈ ہورہے ہیں جسکی سب سے بڑی وجہ پی ٹی اے کے سسٹم کا غیر فعال ہونا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں