بہاول پور ( ڈپٹی بیورو چیف) محمد ندیم ولد فیاض حسین قوم رند نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ محمد محسن پٹواری موضع سکھیل تحصیل احمد پور شرقیہ بلوچاں موضع شیخ روش تحصیل احمد شرقیہ ضلع بہاول پور نے 6 لاکھ روپے رشوت وصول کی ۔ محمد ندیم نے کہا کہ سائل موضع شیخ روشن تحصیل احمد شرقیہ ضلع بہاول پور کا مستقل رہائشی ہے ۔ لاٹ نمبر 187 مستطیل نمبر 17212 قعلہ جات نمبر 16 17 بر قبہ 96 قعلہ نمبر 18 برقبہ 4K-OM کل رقبہ 100 کنال واقع موضع سکھیل تحصیل احمد پور شرقیہ ضلع بہاول پور الاٹ شدہ محمد شاہ نواز قریشی ولد مقبول حسین سکنہ موضع سکھیل تحصیل احمد پور شرقیہ ضلع بہاول پور پر زر کثیر خرچ کر کے اس کو آباد کیا ہوا ہے اور کاشت کرتا چلا آ رہا ہے اور قابض و متصرف ہے ۔ لاٹ مذکورہ کی بابت محمد شاہ نواز قریشی نے وارنٹ قبضہ کو اس دوران محمد محسن پٹواری موضع سکھیل سے ملاقات ہوئی الزام علیہ نے ترغیب دی کہ وہ وارنٹ قبضہ کی کارروائی بھی کر دے گا اور محمد شاہنواز قریشی سے لاٹ کے جملہ حقوق بھی سائل کے نام منتقل کرا دے گا اور منتقل کرانے میں ہر طرح کی ذمہ داری ہو گی۔ اس مقصد کیلئے الزام علیہ پٹواری نے سائل سے مبلغ 10 لاکھ روپے طلب کئے سائل نے منت سماجت کی اور 8 لاکھ روپے میں الزام علیہ کو راضی کیا۔ سائل نے رو برد گواہان محمد عمر ولد ظفر قوم بلوچ سکنہ موضع شیخ روشن تحصیل احمد پور شرقیہ ، محمد عدنان ولد طارق حسین قوم قریشی سکنہ راؤ کالونی احمد پور شرقیہ اگست 2024ء میں 6 لاکھ روپے پٹواری کو دے دیئے ۔ پٹواری نے قبضہ کی بابت کارروائی روک دی اور پولیس بھی میرے پاس نہ آئی ۔ پٹواری موصوف نے سائل سے کہا کہ وہ محمد شاہ نواز قریشی سے لاٹ کی بات کر کے سائل کے نام معاہدہ کروا کے منتقل کرا دے گا مگر آج تک الزام علیہ نے بات نہ کرائی ہے اور نہ ہی کوئی معاہدہ یا لاٹ سائل کے نام منتقل کرائی اور مسلسل وعدہ وعید کرتا آ رہا ہے ۔ سائل نے رو برو گواہان الزام علیہ سے کہا کہ وہ سائل سے حاصل کردہ رقم 6 لاکھ روپے جو الزام علیہ نے بطور رشوت لی ہے سائل کو واپس کر دے مگر پٹواری موصوف ٹال مٹول سے کام لیتا رہا اور اب سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے اور سائل کو سبز باغ دکھاتا ہے کہ وہ کوئی اور لاٹ اگلی لاٹ بندی میں سائل کے نام کرا دے گا۔ پٹواری کے خلاف رشوت ستانی اوراختیارت کے ناجائز استعمال پر اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔







