پنجاب حکومت کا 1220 ارب روپے کا ماسٹر اکنامک پلان تیار

لاہور: پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے 1220 ارب روپے پر مشتمل ماسٹر اکنامک پلان تیار کر لیا ہے۔
ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق مجوزہ بجٹ میں پنجاب ویلتھ فنڈ کے قیام کے لیے 700 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز شامل ہے، جبکہ پنجاب انفراسٹرکچر اینڈ گارنٹی فنڈ کے لیے 300 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پلان میں جنوبی پنجاب میں صنعتی ترقی کے لیے انڈسٹریل کلسٹرز اور زرعی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کے لیے ایگرو پروسیسنگ زونز قائم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
اسی طرح آئی ٹی انفراسٹرکچر کی بہتری اور ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے لیے 30 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
مزید برآں پاور سیکٹر ریفارمز اور نجی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بھی 30 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز شامل ہے، جس کا مقصد معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا بتایا جا رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں