وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر پنجاب ترقی کرے اور باقی صوبے پیچھے رہ جائیں تو یہ پاکستان کی مکمل ترقی نہیں کہلائے گی بلکہ صرف ایک خطے کی ترقی ہوگی۔
دانش اسکول کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان برابر ترقی نہیں کریں گے، اس وقت تک حقیقی معنوں میں پاکستان ترقی یافتہ نہیں بن سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کچھ صوبے ترقی کریں اور دیگر محروم رہ جائیں تو یہ مجموعی قومی ترقی نہیں بلکہ عدم توازن ہوگا۔
وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بطور وزیراعلیٰ انہوں نے دانش اسکول کی بنیاد رکھی تھی، جبکہ گلگت بلتستان میں بھی چار دانش اسکول قائم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے خوبصورت علاقوں کا دورہ کرکے خوشی محسوس ہو رہی ہے، اور یہاں کے ہونہار اور محنتی طلبہ سے ملاقات ایک خوشگوار تجربہ ہے۔
وزیرِاعظم نے بتایا کہ بچوں کی محنت اور لگن قابلِ تحسین ہے، جنہوں نے سخت محنت کے بعد لیپ ٹاپ جیسے مواقع حاصل کیے۔
قبل ازیں وزیرِاعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچے، جہاں گورنر سید مہدی شاہ اور نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورتحال اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گلگت: 7 مئی 2026.
— Prime Minister's Office (@PakPMO) May 7, 2026
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورہء گلگت بلتستان کیلئے گلگت پہنچ گئے.
گلگت پہنچنے پر گورنر سید مہدی شاہ اور نگران وزیرِ اعلی جسٹس (ر) یار محمد نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا.
وفاقی وزراء احسن اقبال، سردار اویس احمد خان لغاری، عطاء اللہ تارڑ، انجینئیر امیر… pic.twitter.com/qlkeubQXCr







