پسند کی شادی کرنے والا جوڑا اغوا ،پولیس نے 12 گھنٹے میں بازیاب کرا لیا

کوٹ ادو (نامہ نگار)تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ سے اغواء ہونے والے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 12 گھنٹوں کے اندر بازیاب کرا لیاجبکہ اس واردات میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا،پولیس کے مطابق ضلع لیہ کی رہائشی زونیشہ بی بی نے حبیب الرحمٰن سے پسند کی شادی کر رکھی تھی، جس پر لڑکی کے والدین ناراض تھےگزشتہ روز علی الصبح لڑکی کےوالد نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ کوٹ ادو سے دونوں میاں بیوی کو اغواء کر لیااطلاع ملنے پر ایس ڈی پی او کوٹ ادو عبدالغفار خان کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں ایس ایچ او سٹی شاہد فرید، ایس ایچ او دائرہ دین پناہ منیر چانڈیہ اور انچارج جینڈر کرائم سیل مس صائمہ بتول شامل تھیں،پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ضلع لیہ میں چھاپہ مارا اور مغوی جوڑے کوبحفاظت بازیاب کرا لیا،پولیس نے واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مقدمہ نمبر 247/26 بجرم دفعہ 365 تعزیرات پاکستان درج کرکے مزیدتفتیش شروع کر دی گئی ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصورقمر نےکامیاب کاروائی پرپولیس کوشاباش دیتے ہوئے ملزمان کےخلاف سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کی ہے

شیئر کریں

:مزید خبریں