ویمن یونیورسٹی اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لیونگ اینڈ لرننگ میں ایم او یو پر دستخط

ملتان(خصوصی رپورٹر)دی ویمن یونیورسٹی ملتان اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لیونگ اینڈ لرننگ کے درمیان تحقیق، ذہنی صحت، تربیت اور سماجی فلاح و بہبود کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے ترجمان کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لیونگ اینڈ لرننگ کے ڈائریکٹر ریسرچ، ایڈمنسٹریشن اینڈ انگیجمنٹ ڈاکٹر نور الزمان رفیق نے دستخط کئے۔ اس شراکت داری کا مقصد ذہنی صحت، کمیونٹی ویلفیئر اور سماجی ترقی سے متعلق مشترکہ تحقیقی منصوبوں، علمی تبادلوں، استعداد کار میں اضافے کے پروگراموں اور شواہد پر مبنی اقدامات کو فروغ دینا ہے۔ دونوں ادارے مل کر ایسے تحقیقی اور عملی منصوبوں پر کام کریں گے جو معاشرے میں ذہنی صحت سے متعلق آگاہی اور فلاحی سرگرمیوں کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گےمفاہمتی یادداشت کے تحت مشترکہ منصوبوں، تربیتی پروگراموں اور تحقیقی سرگرمیوں کو جلد عملی شکل دی جائے گی تاکہ ذہنی صحت، تعلیمی ترقی اور کمیونٹی ویلفیئر کے شعبوں میں مؤثر اور پائیدار نتائج حاصل کیے جا سکیںاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول نے کہا کہ عصر حاضر کے پیچیدہ سماجی اور نفسیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے علمی اداروں اور تحقیقی تنظیموں کے درمیان مضبوط روابط ناگزیر ہیں اس نوعیت کی اسٹریٹجک شراکت داریاں نہ صرف تحقیقی معیار کو بہتر بناتی ہیں بلکہ معاشرے کو درپیش چیلنجز کے حل میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں