ملتان (نمائندہ خصوصی،وقائع نگار) واپڈا ٹاون فیز 1کے مکینوں کا کچہری چوک بلاک کرکے قبضہ گروپ کیخلاف احتجاج کیا ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو انصاف دلانے کی غرض سے سی پی او آفس لے گئی ،مظاہرین نے حکام سے قبضہ واہ گزار کرانے کی اپیل کردی ۔تفصیل کے مطابق واپڈا ٹاون فیز 1کے رہائشی فدا حسین نے اپنے اہلخانہ سمیت مکینوں کے ہمراہ کچہری چوک بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،احتجاجی مظاہرہ کے دوران فدا حسین نے الزام عائد کیا کہ میری کمرشل اراضی برقبہ 45مرلہ اور دو کوٹھیاں مالیتی 10کروڑ روپے ملحقہ واپڈا ٹاون فیز 1میں قبضہ گروپ کے سرغنہ رمضان سیال ، ارشد کھرل اور اظہر عرف اجی کی ایما پر یوسف شاہ جو خود کو میپکو آفیسر ظاہر کرتا اور منصور خان جو افغانی پٹھان ہے گاہک بن کر آئے اور دھوکہ دہی و فراڈ کرتے ہوئے جعلسازی سے اپنے لیپ ٹاپ پر میرے انگوٹھے لگوائے ۔26/11/2025کی درمیانی رات قبضہ گروپ کا سرغنہ رمضان سیال اور ارشد کھرل دس سے پندرہ نامعلوم افراد مسلح اسلحہ میری اراضی پر قبضہ کرنے آگئے میں نے اطلاع 15پولیس کی تو پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ لے گئی مگر تھانہ بی زیڈ پولیس نے پیسوں کی چمک میں اندھا ہوکر ملزمان کو چھوڑ دیا ۔26/11/2026کو دوبارہ قبضہ گروپ رمضان سیال اپنے غنڈہ گرد عناصر کے ہمراہ آیا گھر وں کے تالے توڑ کر قبضہ کرلیا ۔پھر واقعہ کی اطلاع 15پولیس کو دی پولیس موقع پر پہنچی تو قبضہ گروپ نے جعلی رجسٹری دکھائی۔ پولیس قبضہ گروپ کیخلاف کارروائی کے بجائے الٹا تحفظ دیتی دکھائی دی اور ہمیں ہی حراساں و پریشان شروع کردیا ۔متاثرہ شخص فدا حسین نے مزید کہا کہ ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس کارروائی سے انکاری ہوگئی میں نے ملزمان کیخلاف تھانہ بی زیڈ اور چہلیک میں بھی درخواستیں گزار کی مگر کوئی شنوائی نہ ہوسکی ،ملزمان پہلے بھی جعلسازی ،قبضہ ،کار چوری اور ناجائز اسلحہ فروخت کرنے وغیرہ کے سنگین جرائم میں ملوث ہیں ۔مظاہرہ کی اطلاع پر چہلیک پولیس کے ایس ایچ او حنیف اظہر گجر نفری کے ساتھ پہنچے اور مظاہرین کو کچہری چوک کھلوانے کیلئے آمادہ کیا اور روڑ دوبارہ آمدورفت کیلئے بحال کرادیا اور مظاہرین کو انصاف دلوانے کی غرض سے سی پی او آفس لے گئے ۔مظاہرین نے ایس ایچ او چہلیک پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج ختم کردیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب ، ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ ،آر پی او اور سی پی او ملتان سے اپیل کی ہے کہ میرے رقبہ کا قبضہ فوری طور پر قبضہ گروپ سے وا گزار کرایا جائے اگر اعلیٰ حکام نے بھی انصاف کے تقاضے پورے نہ کیےتو کچہری چوک پر ہی اہلخانہ کے ہمراہ خودسوزی کرنے پر مجبور ہوجاوں گا جس کی ذمہ داری حکام پر عائد ہوگی ۔







