ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی

تازہ ترین

میلسی گھریلو ناچاقی نے پورا گھر اُجاڑ دیا، سفاک شخص نے بیوی ،3 کمسن بیٹوں کو مار ڈالا

میلسی(نامہ نگار،سپیشل رپورٹر، نمائندہ قوم) نواحی علاقے فتح پور میںسفاک شخص نے اپنی بیوی اور تین کمسن بچوں کو بے دردی سے قتل کر دیا ۔ سانحے کے بعد علاقے میں خوف، افسوس اور غم و غصے کی فضاپھیل گئی۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔تفصیل کےمطابق میلسی کے نواحی علاقے موضع فتح پور کی بستی بھنجر میں سعودی عرب سے واپس آنے والے محمد سجادنے گھریلو ناچاقی کے باعث اپنی 30 سالہ اہلیہ ثریا بی بی کو مبینہ طور پر پھندا لگا کر جبکہ اپنے تین بچوں 8 سالہ محمد حسن، 7 سالہ محمد دلشاد اور 3 سالہ اسد کو کلہاڑی کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔یہ افسوسناک واقعہ گھر کے ایک کمرے میں پیش آیا جہاں سے ماں اور تینوں بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال، ڈی ایس پی میلسی راؤ طارق پرویز، ایس ایچ او مجاہد خان پولیس کی بھاری نفری اور فرانزک ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جبکہ لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلوتنازعہ کا معلوم ہوتا ہے تاہم تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم محمد سجاد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور فرانزک رپورٹس سمیت دیگر شواہد کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔دوسری جانب مقتولہ کے والد محمد سرور نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کا داماد محمد سجاد جو ان کا بھتیجا بھی ہے۔ اکثر ان کی بیٹی ثریا بی بی پر تشدد کرتا تھا اور دونوں کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ ان کے مطابق کچھ عرصہ قبل بھی تشدد کے باعث وہ اپنی بیٹی کو اپنے گھر لے آئے تھے تاہم ملزم آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی کروا کر ثریا بی بی کو دوبارہ اپنے ساتھ لے گیا تھا اس واقعے کے بعد علاقہ بھر کی فضاء سوگوار ہے ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں