Post Views: 39
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 8 ہزار 317 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جہاں فی اونس سونا 6 ڈالر سستا ہو کر 4539 ڈالر پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی سامنے آئی تھی۔







