ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مرکزی دفتر کے سامنے

ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مرکزی دفتر کے سامنے مہربان کالونی میں غیر معیاری کنکریٹ پائپ پھٹنے سے گڑھا پڑ گیا جس سے ایک موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہو گیا۔ کراؤن فیلیئر کے باعث بننے والا گڑھا دن بدن پھیلتا جا رہا ہے جبکہ ناقص تعمیراتی کام کے باعث پوری سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ علاقہ مکین شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں کہ کسی بھی لمحے کوئی گاڑی، موٹر سائیکل یا سائیکل سوار اس گڑھے کی زد میں آ کر حادثے کا شکار ہو سکتا ہے۔ واسا ملتان غیر معیاری اور ناقص میٹریل کے استعمال سےتیار پائپ بچھانے کے حوالے سے خاصی مشکوک شہرت رکھتا ہے۔ ملتان جنوبی پنجاب کا واحد شہر ہے جہاں سب سے زیادہ کراؤن فیلیئرہوتے ہیں جن کی مرمت پر حکومت پنجاب کا کروڑوں روپیہ صرف ہوتا ہے۔(فوٹو:منصورعباس)

شیئر کریں

:مزید خبریں