ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی

تازہ ترین

ملتان میں عیدالاضحیٰ 2026 کیلئے 5 مویشی سیل پوائنٹس مقرر، ضلعی انتظامیہ کا نوٹیفکیشن جاری

ضلعی انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے شہر اور گردونواح میں پانچ مویشی سیل پوائنٹس مقرر کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے منظور شدہ سیل پوائنٹس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فاطمہ جناح ٹاؤن، جیسونت گڑھ، شجاع آباد اور جلالپور پیر والا میں عارضی مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی جبکہ جیسونت گڑھ کی کیٹل منڈی اور کیمل منڈی کو بھی عیدالاضحیٰ کیلئے منظور شدہ سیل پوائنٹس میں شامل کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شجاع آباد میں سلیم شاہ پٹرولیم سنٹر کے قریب عارضی سیل پوائنٹ قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ جلالپور پیر والا میں ویٹرنری یونیورسٹی کے سامنے ملتان روڈ پر مویشی سیل پوائنٹ قائم ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ مویشی منڈیوں میں صفائی، سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کیلئے خصوصی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے پینے کے صاف پانی، لائٹنگ اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے تاکہ شہریوں کو خریداری کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

شیئر کریں

:مزید خبریں