ملتان ریلوے کا بڑا کریک ڈاؤن، بغیر ٹکٹ سفر پر 22 لاکھ سے زائد وصولی

ملتان(نمائندہ قوم)ریلوےملتان ڈویژن کی چھاپہ مار ٹیموں نے بغیر ٹکٹ اور آدھے راستہ کا ٹکٹ لےکرسفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن سےریکارڈ 22لاکھ 2300روپے سےذائدآمدن حاصل کر لی۔وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے ویژن اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان ڈویژن محمد خالد خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ریلوے آمدن میں اضافے اور بغیر ٹکٹ سفر کی حوصلہ شکنی کے لیے جاری خصوصی مہم کے دوران ملتان ڈویژن 31 مئی 2026 کو ڈویژنل کمرشل آفیسر (DCO) ملتان اور ان کی چیکنگ ٹیموں کی مسلسل نگرانی اور مربوط حکمت عملی کے نتیجے میں ایک ہی دن میں 1,664 بغیر ٹکٹ مسافروں کو مختلف مسافر ٹرینوں میں چارج کیا گیا۔ اس کارروائی کے دوران کرایوں اور جرمانوں کی مد میں مجموعی طور پر 22,23,670 روپے(بائیس ملین سے زائد) کی وصولی عمل میں آئی۔یہ کارکردگی ملتان ڈویژن کی تاریخ میں ایک دن کے دوران حاصل ہونے والی سب سے زیادہ سپیشل ٹکٹ آمدن قرار دی جا رہی ہےجو کمرشل ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت، اور فیلڈ میں مضبوط موجودگی کا واضح ثبوت ہے۔ڈویژنل انتظامیہ نے اس شاندار کامیابی پر ڈویژنل کمرشل آفیسر، انسپکشن ٹیموں اور تمام فیلڈ اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں