ملتان رجسٹری سکینڈل، ملک واجد رضا کا گرفتارعلی رضا سے کوئی تعلق نہ نکلا

ملتان(سپیشل رپورٹر) متولی امام بارگاہ عطائے زہرا و ملتان کے وثیقہ نویس ملک واجد رضا کامیگا رجسٹری سکینڈل میں پکڑے جانے والے علی حسن نامی شخص کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا۔ بتایا جاتا ہے ایک وثیقہ نویس علی حسن بطور اسسٹنٹ کسی وثیقہ نویس کے اور پاس کام کرتا تھا جب کمشنر ملتان نے موقع پر چھاپہ مارا اس میں بہت سے ایسے وثیقہ نویسوں کے نام بھی شامل کر دیئے جو موقع پر سرے سے موجود ہی نہ تھے۔ متولی امام بارگاہ عطائے زہرا ملک واجد رضا نے بتایا کہ اس موقع پر پکڑے جانے والے علی حسن سے ان کا سرے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ پکڑے جانے والے لوگوں میں سے حکومتی اداروں کی طرف سے کی جانے والی انکوائری کے بعد بہت سے لوگوں کو شامل تفتیش ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا موقع مل گیا اور بہت سے افراد ابھی بھی تفتیش کا سامنا کر رہے ہیں۔ وثیقہ نویس ملک واجد رضا نے کہا کہ وہ اپنے دادا اور والد کے عرصہ 60 سال سے جاری رجسٹریوں کی تحریر کے کام کو بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں