بہاولپور( ڈپٹی بیورو چیف )بہاولپور میں محکمہ اوقاف کے زونل ایڈمنسٹریٹر ناصر محمد ہاشمی کے حوالے سے مبینہ انتظامی اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آنے کے بعد شہری اور سماجی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ افسر پر اختیارات کے مبینہ غلط استعمال، سرکاری وسائل کے غیر ضروری استعمال اور محکمانہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایک سرکاری ڈرائیور کو طویل عرصے سے چھٹیوں پر رکھنے کے باوجود بعض سرکاری امور ایک نجی ڈرائیور کے ذریعے سرانجام دیے جانے کے معاملات بھی زیرِ بحث ہیں، جن کے بارے میں متعلقہ حلقوں کی جانب سے وضاحت طلب کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ افسر کی دفتری حاضری اور سرکاری ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے بھی مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ان الزامات میں صداقت موجود ہے جو کہ تمام تر ثبوت پروف موجود ہیں اس معاملے کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ حقائق عوام کے سامنے آ سکیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکےذرائع کے مطابق بعض افراد کی جانب سے مبینہ طور پر ویڈیوز، دستاویزی ریکارڈ اور دیگر شواہد منظرِ عام پر لانے کا بھی اندعیہ دے گیا ہے، جس کے بعد مزید انکشافات سامنے آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ تاحال ان الزامات کی کسی آزاد ادارے یا مجاز اتھارٹی کی جانب سے تصدیق نہیں ہو سکی جبکہ خبر کی اشاعت تک متعلقہ افسر سے موقف حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان کا مؤقف موصول نہیں ہو سکا اور وہ اپنا موقف دینے سے صاف انکاری ہے عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری اوقاف پنجاب اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر حقائق کی روشنی میں شفاف انکوائری کروائی جائے تاکہ تمام شکوک و شبہات کا خاتمہ ہو سکے اور محکمہ اوقاف کی ساکھ برقرار رہے مذکورہ تمام الزامات ذرائع اور متعلقہ حلقوں کے دعوؤں پر مبنی ہیں۔ سرکاری افسر موقف دینے سے صاف انکاری ہے۔







