محسن نقوی کو آئی سی سی بورڈ اجلاس اور آئی پی ایل فائنل میں شرکت کا دعوت نامہ موصول

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو بھارت میں منعقد ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ اور آئی پی ایل فائنل میں شرکت کے لیے باقاعدہ دعوت نامہ موصول ہو گیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اہم اجلاس رواں ماہ دو مختلف مراحل میں ہوں گے۔ پہلا اجلاس چیف ایگزیکٹو کمیٹی کا 21 مئی کو آن لائن منعقد کیا جائے گا جبکہ دوسرا بورڈ اجلاس 30 اور 31 مئی کو بھارتی شہر احمد آباد میں ہوگا۔
اجلاس کے دوران ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے موجودہ فارمیٹ میں ممکنہ تبدیلیوں پر غور کیا جائے گا، جس میں ہر سیریز میں کم از کم دو ٹیسٹ میچز کی شرط پر نظرثانی بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ زمبابوے، آئرلینڈ اور افغانستان کو بھی اس عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل کرنے کی تجویز زیر غور آنے کا امکان ہے۔
بورڈ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی نمائندگی چیئرمین محسن نقوی کریں گے، تاہم ان کی بھارت روانگی کا حتمی فیصلہ وزیرِاعظم کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں