لودھراں پولیس کا کریک ڈاؤن، ایک کروڑ کا مال برآمد، 14 گینگ ٹریس، درجنوں گرفتار

لودھراں(بیورو رپورٹ) پولیس نے ماہ اپریل2026ءمیں گرفتار ملزمان سے01کروڑ03لاکھ 72ہزار روپے سےزائد کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ 14گینگ ٹریس کرکےتقریباً 97لاکھ 94ہزار روپے سے زائد کا مال مسروقہ بر آمد کیا اور36گینگ ممبران کو گرفتار کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)علی بن طارق کی کمانڈ میں ضلع لودھراں میں امن و امان برقرار رکھنے،اغواء قتل /اندھے قتل،چوری،ڈکیتی،رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ،ملزمان کی گرفتاری،منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے،جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے لودھراں پولیس ماہ اپریل2026ء میں دن رات مصروف عمل رہی ہے کمیونٹی پولیسنگ،بروقت انصاف کی فراہمی،لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے لودھراں پولیس ہمہ وقت تیار ہے اسی ویژن کو فروغ دیتے ہوئے ماہ اپریل2026ء میں855مقدمات کا اندرا ج کر کے705ملزمان کو گرفتار کیا۔ماہ اپریل2026ءمیں مفروران و اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان اشتہاری141،عدالتی مفروران28اور ٹارگٹ افینڈر34کو گرفتارکیا۔ماہ اپریل2026ءمیں اسلحہ کے53مقدمات درج کر کے27 پسٹل،18ریوالور،03بندوق،02رائفل،03کاربین اور91گولیاں برآمد کیں۔ماہ اپریل2026ءمیں لودھراں پولیس نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف87مقدمات درج کر کے21.530کلو گرام چرس،1256لیٹر شراب،1.080 گرام ہیروئن،455گرام آئس اور04چالو بھٹی برآمد کیں۔LPGوہیکلز کے32مقدمات،گیس ری فلنگ کے14 مقدمات،غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف07،بیگری آرڈینیس فقیروں کے خلاف139مقدمات اور بجلی چوروں کے خلاف حکومتی مہم کے نتیجہ میں88بجلی چور وں کے مقدمات درج کیے گئے۔ تیز رفتاری جان لیوا ہے جس کے خلاف42مقدمات درج کیے گئے۔ گورنمنٹ کے طرف سے ایمپلی فائر اور ساؤنڈچلانے پر سخت پابندی ہے اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف11مقدمات درج کر کے24ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔پولیس ایمرجنسی نمبر15پر فیک کال کرنے پر06مقدمات کا اندارج کیا گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں