خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا

تازہ ترین

لاہور کے تاریخی ورثے کی بحالی: نواز شریف اتھارٹی کے پیٹرن انچیف مقرر

لاہور کے تاریخی ورثے کی بحالی اور تحفظ کے لیے ایک نئی اتھارٹی قائم کی گئی ہے، جس کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف سابق وزیراعظم نواز شریف ہوں گے۔ اس اقدام کا مقصد شہر کے قدیم اور ثقافتی مقامات کی حفاظت اور بحالی ہے۔​
لاہور میں منعقدہ اجلاس میں، جس کی صدارت نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کی، ‘لاہور اتھارٹی فار ہیریٹج ریوائیول’ (LAHR) کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر نواز شریف نے تجاوزات کے متاثرین کو متبادل کاروباری جگہیں اور معاوضہ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کو اس کی اصل حالت میں بحال کرنا ضروری ہے تاکہ ملک بھر کے لوگ اس سے محظوظ ہو سکیں۔​
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ شہروں کو تجاوزات سے بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور عوام میں شہری شعور بیدار کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے لاہور کے تاریخی دروازوں کو قدیمی شکل میں بحال کرنے پر زور دیا۔​
اجلاس میں شہر کو 6 زونز میں تقسیم کرنے، شاہی قلعہ، جہانگیر اور نور جہاں کے مقابر، شالا مار باغ، اور کامران کی بارہ دری کی تزئینِ نو کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ، شاہ عالم مارکیٹ سے بھاٹی گیٹ تک پیدل گزرگاہ بنانے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔​

شیئر کریں

:مزید خبریں