خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا

تازہ ترین

لاہور میں پاکستان کی پہلی بجلی پیدا کرنے والی اسمارٹ سڑک تیار

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ملک کی سب سے پہلی جدید ترین اسمارٹ سڑک کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے جو بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ حکام کے مطابق “روٹ 47” کے نام سے تعمیر کی گئی یہ شاہراہ 4.5 کلومیٹر طویل ہے جو کلمہ چوک کو فیروز پور روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ، والٹن روڈ اور لاہور رنگ روڈ سمیت شہر کی اہم شاہراہوں سے جوڑتی ہے۔ 9 ارب روپے لاگت سے مکمل ہونے والا یہ منصوبہ پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CBD پنجاب) کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔ ادارے کے سی ای او عمران امین نے بتایا کہ یہ سڑک جدید تجارتی مرکز کا مرکزی بلیوارڈ ہے جو بین الاقوامی معیار پر تیار کی گئی ہے اور اس میں کئی جدید سہولیات شامل ہیں۔
سڑک میں ایک کلومیٹر طویل فلائی اوور، پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لیے الگ لینز، اور بارش کے پانی کی نکاسی کا خاص انتظام موجود ہے۔ روٹ 47 کے ساتھ بنائے گئے فٹ پاتھوں پر سولر پینلز نصب کیے جا رہے ہیں جو سایہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک میگا واٹ تک بجلی بھی پیدا کریں گے۔
عمران امین نے کہا کہ یہ پاکستان کی پہلی اسمارٹ سڑک ہے جو نہ صرف جدید ہے بلکہ توانائی کے شعبے میں بھی انقلاب لائے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں