یزمان (نمائندہ خصوصی)بہاولپور لال سوہانرا نیشنل پارک آتشزدگی، حادثہ، غفلت یا خفیہ سازش، 200 ایکڑ سے زائد رقبہ خاکستر ، مزیدسنسنی خیز انکشافات، بہاولپور لال سوہانرا نیشنل پارک میں بھڑکنے والی خوفناک آتشزدگی نے پورے خطے کو لرزا کر رکھ دیا ہے یہ واقعہ محض ایک حادثہ تھا یا ادارہ جاتی غفلت، بدانتظامی اور پوشیدہ اسباب کا شاخسانہ اس حوالے سے سوالات کی ایک طویل فہرست جنم لے چکی ہے ۔تفصیل کے مطابق لارم سر ون، بلاک نمبر 1، بیٹ نمبر 1 میں مبینہ طور پر اعلیٰ افسران کی ہدایت پر شہد نکالنے کا عمل جاری تھا کہ اسی دوران ناگہانی طور پر شعلے بلند ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا خطہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا تیز ہواؤں اور گردآلود آندھی نے آگ کو مزید شدید بنا دیا، جس کے نتیجے میں پورا جنگلاتی بلاک لمحوں میں خاکستر ہو گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 200 ایکڑ سے زائد قیمتی جنگلاتی رقبہ متاثر ہوا، جس میں نئی شجرکاری، قدرتی نباتات، سبزہ زار، گھاس اور متعدد درخت جل کر راکھ ہو گئے ادھر ذرائع نے سنگین الزامات عائد کیے ہیں کہ ریجنل افسر ممتاز سومرو، ڈی ایف او سرفراز ڈوگر اور کنزرویٹر جنگلات ملک سلیم کی مبینہ نااہلی اور ناقص نگرانی کے باعث صورتحال بے قابو ہوئی۔







