ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی

تازہ ترین

فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے دو افسر فلور ملز سے لاکھوں کی رشوت وصول کرنے پر برخاست

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) ضلع رحیم یارخان میں فلور ملزگاڈ فادرزکی سہولت کار ی کرتے ہوئے محکمہ فوڈ کے ساتھ غداری کرنے والوں کیخلا ف ’’قوم ‘ ‘ میں خبروں کی اشاعت کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ بہاولپور ڈویژن نے بڑا ایکشن لیتے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر جام اجمل اور فوڈ گرین انسپکٹر کو بہاولپور طلب کرکے انکوائری کی جہاں دونوں ملازمین انکوائری افسران کے سوالوں کا تسلی بخش جواب نہ دینے پر نوکری سے برخاست کردیا۔واضح رہے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر جام اجمل اور فوڈ گرین انسپکٹر خالد محمود ضلع رحیم یارخان میں تعیناتی کے دوران فلور ملرز”گارڈ فادرز”سے فلور ملوں کی انسپکشن،ریکارڈ کی جانچ پڑتال،موقع پر موجود اسٹاک کو پورا ظاہر کرنے کی مد میں لاکھوں روپے کے نظرانے وصول کرنے سمیت حالیہ گندم سیزن کی خریداری کے دوران ضلع رحیم یارخان سے صوبہ بلوچستان،صوبہ سندھ اور صوبہ گلگت بلتستان گندم کی اسمگلنگ کیلئے ضلع رحیم یارخان کے خفیہ راستوں صادق آباد سے احمد پور لمہ،سنجر پور کے راستے کوٹ سبزل بارڈر ،دعواوالہ چیک پوسٹ ،محمد پور انٹرچینج سے مرغائی،ظاہر پیر،چاچڑاں شریف کے راستے سے ضلع راجن پور اور پھر فاضل پور کے راستے سخی سرور،فورٹ منروسے،قومی شاہراہ پر ایم فائیواور ایم فور موٹر وے پر محمد پور انٹر چینج،ظاہر پیر انٹر چینج،اوچ شریف انٹر چینج،احمد پور شرقیہ سمیت دیگر خفیہ راستوں سے گندم کے خریدار بڑے مگرمچھوں ،فلور ملرز “گارڈ فادرز”ذخیرہ اندوزوں کی سہولت کاری کرتے ہوئےفی کنٹینرسرحد پار کروانے کی مدمیں 1 لاکھ اور ٹرک پار کروانے کی مد میں 80 ہزار روپے رشوت وصول کرتے تھے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں